کھیل
06 دسمبر ، 2012

کولکتا ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم،ایک وکٹ پر216 رنز

کولکتا ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم،ایک وکٹ پر216 رنز

کولکتا…کولکتا ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے ،بھارت کے 316 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 216بنالئے، کپتان الیسٹر کک 136 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔کولکتا میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارت نے 277 رنز سات کھلاڑی آؤٹ سے اننگز دوبارہ شروع کی،آخری تین وکٹیں بھارتی اسکور میں 39 رنز کا اضافہ کرسکیں، مہندرا سنگھ دھونی نے 52 رنز بنائے ، مونٹی پنیسر نے چا رکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں انگلینڈ کے اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا ، پہلی وکٹ پر کپتان ایلسٹر کک اور نک کامپٹن نے 165 رنز کی شراکت قائم کی ، کامپٹن 57 رنز بناکر اوجھا کا شکار بنے ،،ایلسٹر کک نے سیریز میں مسلسل تیسری سنچری اسکور کی۔دوسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ 216 رنز بنالئے ،الیسٹر کک 136 اور جوناتھن ٹراٹ 21رنز کے ساتھ وکٹ موجود ہیں ۔

مزید خبریں :