کھیل
Time 05 دسمبر ، 2022

راولپنڈی کی پچ نے بیٹرز کو مدد دی، یہ میرے کیریئر کا بہترین میچ تھا: اسٹوکس

ٹیسٹ کرکٹ جارحانہ انداز میں کھیلی جائے تو دلچسپ ہوجاتی ہے، ایسی پچ پر میچ جیتنا بہت اسپیشل تھا: انگلش کپتان— فوٹو: فائل
ٹیسٹ کرکٹ جارحانہ انداز میں کھیلی جائے تو دلچسپ ہوجاتی ہے، ایسی پچ پر میچ جیتنا بہت اسپیشل تھا: انگلش کپتان— فوٹو: فائل

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ جارحانہ انداز میں کھیلی جائے تو دلچسپ ہوجاتی ہے، راولپنڈی کی پچ نے بیٹرز کو مدد دی، ہم چاہتے تھے کہ پاکستان کو  یقین دلائیں کہ وہ ٹارگٹ حاصل کرسکتےہیں، یہ ٹیسٹ میرے کیریئر کا بہترین میچ تھا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں کامیابی کےبعد انگلش کپتان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ جارحانہ انداز سے کھیلی جائے تو دلچسپ ہوجاتی ہے، راولپنڈی کی پچ نے بیٹرز کو مدد دی، پچ پر نہ گیند سوئنگ ہوئی نہ سیم ہوئی۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ وہ چاہتے تھےکہ پاکستان کو یقین دلائیں کہ ٹارگٹ حاصل کیا جاسکتا ہے،  پھر چوتھے دن پاکستان کی دو وکٹیں لینا فائدہ مند رہا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ ان کے کیریئر کا ایک بہترین میچ تھا، ایسی پچ پر میچ جیتنا بہت اسپیشل تھا، وہ دورہ پاکستان میں ہر دن کو جیتنا چاہتےہیں۔

مزید خبریں :