Time 06 دسمبر ، 2022
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ عوامی ترقی کیلئے وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا— فوٹو: اے پی پی
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ عوامی ترقی کیلئے وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا— فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے  وزیر  اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے امور  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ عوامی ترقی کیلئے وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :