پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2022

ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانےکے جنون نے ایک اور جان لے لی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سیالکوٹ میں ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور  جان لے لی ، سیکنڈ ایئرکا طالب علم پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئےگولی چلنے سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے محلہ کشمیری میں نارووال کا رہائشی ٹک ٹاک بناتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ جمیل نامی طالب علم گھرسےکالج جا رہا تھاکہ راستے میں رک کرپستول پکڑ کر ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانا شروع کردیا،اسی دوران اچانک گولی چل گئی جو طالب علم کے سرپرلگی۔

جمیل کو تشویش ناک حالت میں فوری اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔

تفتیش کے مطابق طالب علم گھر سے اپنے بھائی کا پستول لےکر آیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :