کاروبار
Time 08 دسمبر ، 2022

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

پاکستان کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 79 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے: اسٹیٹ بینک آف پاکستان— فوٹو: فائل
پاکستان کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 79 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے: اسٹیٹ بینک آف پاکستان— فوٹو: فائل

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 79 کروڑ 70  لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 2 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 12.58 ارب ڈالر رہے۔

2 دسمبر کو اسٹیٹ بینک کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 6.71 ارب ڈالر تھے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 78 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

2 دسمبر کو کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 5.87 ارب ڈالر تھے، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 13 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

مزید خبریں :