پاکستان
Time 10 دسمبر ، 2022

عمران خان کا جنرل باجوہ پر ڈبل گیم کا الزام حقیقت کے منافی ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر ڈبل گیم کا الزام حقیقت کے مخالف ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر کے لوگوں نے عمران خان کو فوج سے لڑایا کیونکہ اندر کے لوگوں کی پارٹی قیادت پر نظر ہے۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے محسن ہیں، جنرل باجوہ کی قیادت میں فوج نے پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے اور حکومت چلانے میں ساتھ دیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے جنرل ریٹائرڈ باجوہ کے خلاف غلط زبان استعمال کی اور ان کے ساتھ زیادتی کی۔

مزید خبریں :