پاکستان

طارق فاطمی ایک بار پھر وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

طارق فاطمی وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے رابطہ کاری ہوں گے: نوٹیفکیشن جاری/ فائل فوٹو
طارق فاطمی وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے رابطہ کاری ہوں گے: نوٹیفکیشن جاری/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے طارق فاطمی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا۔

طارق فاطمی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر  کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وہ وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے رابطہ کاری ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق وزیراعظم نے طارق فاطمی کی تعیناتی کی منظور دی اور ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

واضح رہےکہ طارق فاطمی کو اس سے قبل بھی موجودہ حکومت میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے خارجہ امور مقرر کیا گیا تھا تاہم اگلے ہی روز ان سے یہ عہدہ واپس لے لیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ طارق فاطمی سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھی معاون خصوصی رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں :