Time 15 دسمبر ، 2022
پاکستان

پاکستان میڈیکل کمیشن کا قیدیوں کیلئے جیلوں میں ایم ڈی کیٹ کے انعقادکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے قیدیوں کے لیے جیلوں میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کی ہدایت پرپاکستان میڈیکل کمیشن نے تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو اگلے سال سے جیلوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان منعقد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پی ایم سی نے یونیورسٹیوں کو جیل میں مراکز قائم کرنے کی ہدایت دے کر امیدواروں کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان کے انعقاد کا عمل شروع کردیا ہے، جیل کا عملہ اور متعلقہ حکام مناسب انتظامات کرکے یونیورسٹیوں کو سہولت فراہم کریں گے۔

ایم ڈی کیٹ میں شامل ہونے والے امیدواروں کو مزید تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکتا ہے، قیدیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے سے قیدیوں کے کردار کی اصلاح ہوگی، تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ جیلوں میں میڈیکل کالجز کے داخلےکے لیے امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید خبریں :