08 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…صدر مملکت آصف علی زرداری کے پرنسپل سیکریٹری سلمان فاروقی کو وفاقی محتسب مقرر کردیا گیا۔نمائندہ جیو طاہر خلیل سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان فاروقی کا کہنا تھا کہ وہ نظام بنانا چاہتے ہیں، قومی ادارے میں 75ہزار درخواستیں زیر التوا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ کیلئے مشروط خدمات انجام دو ں گا، تنخواہ نہیں لوں گا،لوگوں کی شکایات کے ازالے کیلئے نظام وضع کیا جائے گا۔