Time 18 دسمبر ، 2022
پاکستان

75 سال بعد بھی سوچ رہے ہیں پاکستان کیسے چلے گا؟ گورنر سندھ

مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز تقسیم کیے— فوٹو: جیو نیوز
مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز تقسیم کیے— فوٹو: جیو نیوز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 75 سال بعد بھی سوچ رہے ہیں کہ پاکستان کیسے چلے گا؟

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے چوتھے کانووکیشن میں 630 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں جبکہ 40 طلبہ وطالبات کو اعلیٰ کارکردگی پر میڈلز سے نوازا گیا۔

کانووکیشن میں وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر امجد سراج میمن، صوبائی وزیر اسماعیل راہو اور اساتذہ سمیت والدین نے بھی شرکت کی۔

مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز تقسیم کیے۔

شرکا سے خطاب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہناتھا کہ 75 سال بعد بھی سوچ رہے ہیں کہ پاکستان کیسے چلے گا؟ ہر کوئی یہاں سے باہر جانا چاہتا ہے، والدین جن کے بچے باہر پڑھ رہے ہیں، ان کو ڈالر ریٹ کی فکر ہے۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے جناح سندھ میڈیکل سٹی بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور موجودہ سہولتوں کی توسیع کے لیے یونیورسٹی کودرکار جگہ کی ضرورت پر روشنی بھی ڈالی۔

مزید خبریں :