پاکستان
Time 19 دسمبر ، 2022

ایم کیو ایم پاکستان کا میئرشپ کیلئے خاتون امیدوار لانے کا اشارہ

نشترپارک میں اتنی خواتین کودیکھ کر لگتا ہے آئندہ میئر کوئی خاتون ہی ہو گی: خواجہ اظہار الحسن۔ فوٹو فائل
 نشترپارک میں اتنی خواتین کودیکھ کر لگتا ہے آئندہ میئر کوئی خاتون ہی ہو گی: خواجہ اظہار الحسن۔ فوٹو فائل

ایم کیو ایم پاکستان نے میئر شپ کے لیے خاتون امیدوار لانے کا اشارہ دیا ہے۔

کراچی میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا ایم کیو ایم کو ختم کرنےکی سازش کرنے والے اپنا حوصلہ کھو رہے ہیں، آپ کی پہچان اور آپ کے نشان کو کوئی نہیں بدل سکتا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا مہاجروں کو کوئی ختم نہیں کر سکتا، تقسیم کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں اس کی تجد ید ہو رہی ہے۔

کنونشن سے خطاب میں خواجہ اظہار الحسن نے ایم کیوایم کی جانب سے میئرشپ کے لیے خاتون امیدوار لانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ نشترپارک میں اتنی خواتین کودیکھ کر لگتا ہے آئندہ میئر کوئی خاتون ہی ہو گی۔

مزید خبریں :