19 دسمبر ، 2022
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے میئر کراچی کے لیے پارٹی امیدوار کا نام فائنل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے میئر کراچی کے امیدوار کے لیے خرم شیر زمان کا نام فائنل کر لیا ہے تاہم خرم شیر زمان کے نام کا اعلان چیئرمین پی ٹی آئی خود کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے 3 دسمبر کو عمران خان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں تمام اراکین سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے عمران خان کو جمع کرائے تھے، خرم شیر زمان کی نامزدگی کا فیصلہ بھی اسی روز عمران خان سے ملاقات میں ہوا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے تمام الیکشن سیل اور معاملات علی زیدی سنبھالیں گے جبکہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے معاملات بلال غفار دیکھیں گے اور سندھ میں جنرل الیکشن کے سیل کے سربراہ فردوس شمیم نقوی ہوں گے۔