19 دسمبر ، 2022
سابق وزیراعظم عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
سرگودھا، خوشاب اور جھنگ کے ارکان اسمبلی نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ارکان اسمبلی کا کہنا تھاکہ کسان بدحال ہوچکا، چیئرمین پی ٹی آئی کے فیصلوں کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ پرویز الٰہی دباؤ لے لیتے ہیں، وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، مونس الٰہی نے بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم جب کہیں گے پرویز الٰہی سمری بھجوا دیں گے اور آئندہ جمعے کو دما دم مست قلندر ہوگا۔