Time 01 جون ، 2025
دنیا

بھارت: مندر کے پجاری نے دیگر افراد کیساتھ ملکر قومی تائیکوانڈو پلیئر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بھارت: مندر کے پجاری نے دیگر افراد کیساتھ ملکر قومی تائیکوانڈو پلیئر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پولیس اسٹیشن کے سامنے قائم آشرم میں پیش آیا/ فائل فوٹو

بھارت میں مذہبی اہمیت کے حامل آشرم میں قومی سطح پر تائیکوانڈو  کھیلنے والی خاتون پلیئر  کو اجتمائی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پولیس اسٹیشن کے سامنے قائم آشرم میں پیش آیا، جہاں خاتون نیشنل پلیئر کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پرانے کپڑے بیچنے کی دکان قائم کرنا چاہتی تھی جس کے لیے وہ جگہ تلاش کر رہی تھی، اسی دوران خاتون نے  گووند مہتو نامی شخص سے رابطہ کیا جو اسے مدد کیلئے آشرم میں بااثر لوگوں سے ملوانے کیلئے لے گیا۔

 خاتون نے دعویٰ کیا کہ اسے آشرم کے اندر ایک لڈو پیش کیا گیا جسے کھانے کے بعد وہ ہوش کھو بیٹھی، اس کے بعد گووند مہتو، آشرم کے چیف پجاری اور کئی دوسرے لوگوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون کے ساتھ یہ واقعہ رواں سال کے آغاز میں پیش آیا تھا تاہم خاتون نے بااثر لوگوں کے خوف کی وجہ سے 4 ماہ بعد شکایت درج کروائی اور مندر کے پجاری سمیت 4 افراد کو نامزد کیا، خاتون نے ثبوت کے طور پر  پولیس کو اپنے ساتھ آئے واقعے کی ویڈیو بھی پیش کی۔

مزید خبریں :