09 دسمبر ، 2012
نوشکی … پیپلزپارٹی کے سینیٹر میر ولی محمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج نوشکی میں ادا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان سے پیپلزپارٹی کے سینیٹرمیر ولی محمد دل کا دورہ پڑنے سے نوشکی میں انتقال کر گئے ہیں۔ قریبی ذرائع کے مطابق سینیٹر میر ولی محمد کی نماز جنازہ آج نوشکی میں بادینی ہاوٴس میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین آبائی قبرستان میں ہوگی۔