Time 23 دسمبر ، 2022
پاکستان

پاک فوج دہشتگردوں اور سہولتکاروں کا گٹھ جوڑ توڑ کر پائیدار امن یقینی بنائے گی: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شمالی وزیرستان اور تربیلا کا دورہ ، نےایلیٹ ضرار کمپنی سمیت ایس ایس جی افسران اورجوانوں سے ملاقات کی— فوٹو: فائل
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شمالی وزیرستان اور تربیلا کا دورہ ، نےایلیٹ ضرار کمپنی سمیت ایس ایس جی افسران اورجوانوں سے ملاقات کی— فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان اور تربیلا کا دورہ کیا ہے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر افسران اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کی توجہ سکیورٹی صورتحال پر ہے، پاک فوج دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑے گی، سماجی، اقتصادی ترقی کیلئے پائیدار  امن  یقینی بنایا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج محنت سےحاصل کیا گیا امن مضبوط بنائے گی، امن قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے ممکن ہوا۔

آرمی چیف نےایلیٹ ضرار کمپنی سمیت ایس ایس جی افسران اورجوانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ جوانوں نے بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس آپریشن اور ایوی ایشن میں بہادری سے کام کیا۔

آرمی چیف نے جوانوں کے بے مثال جذبے اور قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ ایس ایس جی قوم کا فخر ہے۔

آرمی چیف کو فیلڈ کمانڈرز نے تازہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں :