24 دسمبر ، 2022
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل کی جانب سے سوالات اٹھانے پرگورنر کا حکم روکا گیا، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطے میں رہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل نے ملاقات بھی کی، چیف سیکرٹری نے منظوری دینے سے قبل وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنر پنجاب کا حکم نامہ 22 دسمبر کی دوپہر کو تیار کرلیا گیاتھا، گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری نے چیف سیکرٹری کو متن سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری نے گورنر پنجاب کو خط لکھ کر مزید قانونی رائے مانگی اور مختلف آئینی و قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی پھر چیف سیکرٹری نے رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب نوٹیفکیشن جاری کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی جانب سے بیان حلفی جمع کرانے کے بعد انہیں عہدے پر بحال کیا ہے۔