09 دسمبر ، 2012
لاہور…پنجاب اسمبلی کی آفیشل ویب سائٹ بحال کردی گئی۔ واضح رہے کہ ہیکرز نے خود کو بنگلادیشی ظاہر کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر پیغام میں لکھا تھا کہ ویب سائٹ پاکستانی ہیکرز کی جانب سے بنگلادیش کی بعض ویب سائٹس کو ہیک کرنے کے جواب میں کی گئی ہے، پیغام میں مزید کہا گیا تھا کہ اگرایف آئی اے نے ہیکرز کے خلاف کارروائی نہ کی تو مزید ویب سائٹس ہیک کریں گے۔