27 دسمبر ، 2022
پولینڈ کی دو خواتین اپنے سابق شوہر سے بچوں کی تحویل کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔
پولینڈ سے اسلام آبادپہنچنے والی دومائیں اعزا نوا اور جوہانہ محمد اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں اپنے بچوں سے ملیں توجذبات قابومیں نہ رکھ پائیں اوربے اختیاران کےساتھ لپٹ کرآبدیدہ ہوگئیں۔
دونوں خواتین نے اپنے پاکستانی شوہر سے بچوں کی حوالگی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
دوران سماعت پاکستانی شوہر نے عدالت کو بتایا کہ اگست 2021 میں دونوں بچوں کی ماؤں سے 18 دن کی قانونی اجازت لے کر پاکستان آیا تھا، مذہب کی وجہ سے تعلقات خراب ہوئے، یہ بچوں کو چرچ لے جاتی تھیں، پولینڈ میں میری بہت بڑی فوڈ بزنس کی چین ہے لیکن بچوں کی خاطرپولینڈ کی شہریت چھوڑسکتاہوں۔
خواتین کے وکیل نے بتایا کہ پاکستانی شوہر مسلمان جبکہ اس کی پولینڈ کی بیویاں عیسائی ہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ دونوں بچوں کو پولینڈ سفارتخانے میں رکھا جائے اور بدھ کودوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے، مزید دلائل سن کر فیصلہ کریں گے۔