دنیا
20 فروری ، 2012

کابل:دہشت گردوں کے قبضے سے41بچوں کوبازیاب کرالیاگیا

کابل:دہشت گردوں کے قبضے سے41بچوں کوبازیاب کرالیاگیا

کابل … افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 41 بچوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ ان بچوں کو خودکش حملہ آور بنانے کیلئے پاکستانی مدارس میں بھیجا جانا تھا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے کابل میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان بچوں کو 15 فروری کو صوبہ کنڑ میں 4 عسکریت پسندوں کے چنگل سے رہائی دلائی۔ ان کی عمریں 6 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دہشت گردوں نے ان بچوں کے گھر والوں کو بیوقوف بناتے ہوئے ان سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں پاکستانی مدارس میں تعلیم دلانے کیلئے بھیجا جائے گا جبکہ ان بچوں کو پاکستانی سرحد پرواقع مدرسوں میں بھیج کر ان کا برین واش کر کے افغان اور غیر ملکی افواج کے خلاف خودکش حملوں کیلئے تیار کیا جانا تھا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے 4 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور بچوں کو ان کے گھروالوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے بھی دس برس کی عمرکے 2 بچوں کو بازیاب کرایا گیا تھا جنہیں خودکش حملہ آور بنانے کیلئے اغواء کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :