28 دسمبر ، 2022
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کے ڈی اےکی زمین پر بڑے پیمانے پر قبضےکا انکشاف ہوا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ سرجانی ٹاؤن نے اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اربوں روپے کے 14 پلاٹوں پر غیرقانونی تعمیرات جاری ہیں۔
کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری زمین رفاعی مقاصد کے لیے وقف کی گئی تھی، زمین پر اسکول، کالج، بس ٹرمینل، اسپتال اور پولیس اسٹیشن تعمیر ہونا تھے، 14 پلاٹ ایک لاکھ گز سے زائد زمین پر ہیں جن پر قبضہ ہو رہا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ سرجانی ٹاؤن نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ کے ڈی اے نے زمین کا اسٹیٹس معلوم کیا تو قبضے کا انکشاف ہوا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر سرجانی ٹاؤن محمد شہزاد نے بتایا کہ پیر کو سرجانی ٹاؤن سیکٹر 6 اور اطراف میں آپریشن کیا گیا تھا، آپریشن میں مشکلات کے باوجود آپریشن جاری رہے گا۔