Time 29 دسمبر ، 2022
پاکستان

وفاقی وزیر صحت کے حلقے میں شامل مبارک ولیج بیماریوں کا گڑھ بن گیا

فوٹو: اسکرین شاٹ/جیو نیوز
فوٹو: اسکرین شاٹ/جیو نیوز

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے حلقے میں شامل مبارک ولیج بیماریوں کا گڑھ بن گیا ہے۔

سیلاب کے بعد سندھ کے مختلف اضلاع میں پھوٹنے والی ملیریا کی وبا اب کراچی بھی پہنچ گئی ہے، ضلع کیماڑی کے مبارک ولیج میں تقریباً ہر گھر میں ملیریا کا مریض ہے۔

 چند ہفتوں میں ملیریا کے باعث 7 افراد کی موت بھی ہوچکی ہے، افسوس ناک بات یہ کہ مبارک ولیج پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا انتخابی حلقہ ہونے کے باوجود صحت کی بنیادی سہولت سے محروم ہے اور یہاں ملیریا کے علاج کے لیےکوئی میڈیکل کیمپ تک نہیں لگایا گیا۔

مچھیروں کی بستی کو ملیریا کے علاوہ، ڈینگی اور ہیپٹائٹس نےگھیر لیا ہے ، ہر دوسرے گھر میں مریض ہیں لیکن طبی سہولیات کا فقدان ہے۔

 2011 میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے یہاں ایک ڈسپنسری بنوائی تھی مگر اس میں نہ کوئی ڈاکٹر ہے نہ دوا اور  نہ ہی علاج کی کوئی سہولت، مریض گاؤں سے 50 کلو میٹرکا سفرطے کرکے شہر جانے پر مجبور ہیں، مہنگے علاج اور سفری خرچوں کی وجہ سے مبارک ولیج کا ہر گھر مقروض ہے۔

 مبارک ولیج کے رہائشیوں نے اپنے ایم این اے اور وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے فوری نوٹس لینےکا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :