30 دسمبر ، 2022
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مقامی رہنما شیر خان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 4 قبرستان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت شیر خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتول کا تعلق اے این پی سے ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کو سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے، واقعہ سے متعلق تفتیش کررہے ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔