Time 01 جنوری ، 2023
پاکستان

اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن ہونے میں اب تین سے چار ماہ لگیں گے: طارق فضل چوہدری

پارلیمان بلدیاتی قانون میں دو ترامیم کرچکی ہے، دس دن بعد نیا قانون نافذ العمل ہوجائے گا: طارق فضل چوہدری — فوٹو: فائل
پارلیمان بلدیاتی قانون میں دو ترامیم کرچکی ہے، دس دن بعد نیا قانون نافذ العمل ہوجائے گا: طارق فضل چوہدری — فوٹو: فائل

رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن ہونے میں اب تین سے چار ماہ لگیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پارلیمان بلدیاتی قانون میں دو ترامیم کرچکی ہے، دس دن بعد نیا قانون نافذ العمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عدالت پرانے قانون پر الیکشن کرا دیتی ہے تو پھر اس الیکشن کا کیا ہوگا؟ اس معاملے کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔

مزید خبریں :