پاکستان
Time 01 جنوری ، 2023

سندھ، پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز بند

قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شہری غیرضروری سفر نا کریں: موٹر وے پولیس__فوٹو: فائل
قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شہری غیرضروری سفر نا کریں: موٹر وے پولیس__فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق ملک کی پانچوں موٹرویز پر شدید دھند ہے، موٹر وے ایم 5 رکن پور انٹرچینج سے روہری ٹول پلازہ تک بند ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شہری غیرضروری سفر نا کریں۔

مزید خبریں :