پاکستان
10 دسمبر ، 2012

کراچی میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں تین افراد ہلاک

کراچی میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں تین افراد ہلاک

کراچی…کراچی میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلبہار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے علی عباس نامی شخص کو قتل کردیا۔ مارٹن کوارٹر سے ایک اور شخص کی لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے لیے مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ رات گئے گارڈن میں جیلانی مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سیایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت محمد زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :