Time 02 جنوری ، 2023
پاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشنز کا سرور ڈاؤن، آپریشن معطل، شہری پریشان

سبسڈی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے باعث سسٹم ڈاؤن ہوا اور سرور ڈاؤن ہونے کے باعث اسٹورز پر آٹے کی انٹری ممکن نہیں: یوٹیلیٹی حکام/ فائل فوٹو
سبسڈی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے باعث سسٹم ڈاؤن ہوا اور سرور ڈاؤن ہونے کے باعث اسٹورز پر آٹے کی انٹری ممکن نہیں: یوٹیلیٹی حکام/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشنز کا سرور ڈاؤن ہوگیا۔

ملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورز کا سرور ڈاؤن ہونے کے باعث اسٹورز پر آپریشن معطل ہوگیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یوٹیلیٹی حکام کے مطابق سبسڈی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے باعث سسٹم ڈاؤن ہوا اور سرور ڈاؤن ہونے کے باعث اسٹورز پر آٹے کی انٹری ممکن نہیں۔

حکام نے کہا کہ سسٹم ڈاؤن ہونے کے باعث اشیاء کی فراہمی ممکن نہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی اسٹورزکے باہر قطاریں لگ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ آج سے ملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورزپرعام شہریوں کےلیے  آٹے کا10 کلوکا تھیلا 684 روپے میں دستیاب ہے جب کہ سستا آٹا 400 روپے صرف بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کارڈ رکھنے والوں کو دستیاب ہے۔

مزید خبریں :