کھیل
10 دسمبر ، 2012

امریکا کے جان میک اینرو نے لیجنڈز ٹورنامنٹ جیت لیا

امریکا کے جان میک اینرو نے لیجنڈز ٹورنامنٹ جیت لیا

لندن…امریکا کے جان میک اینرو نے لیجنڈز ٹورنامنٹ جیت لیا، 53 سالہ ٹینس کھلاڑی نے فائنل میں میٹس ویلینڈر کو شکست دی۔ماضی میں ایک دوسرے کے خلاف کئی یادگار میچ کھیلنے والے میٹس ویلینڈر اور جان میک اینرولندن میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں مدمقابل ہوئے۔ امریکی میک اینرو نے 48 سالہ آسٹریلوی ویلینڈر کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا، 53 سالہ میک اینرو نے 7 مرتبہ گرینڈ سلیم جیتنے والے آسٹریلوی کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چھٹی بار ٹائٹل جیتا، میک اینرو کی جیت کا اسکور چھ ایک اور چھ دو رہا۔

مزید خبریں :