Time 02 جنوری ، 2023
پاکستان

ایم کیو ایم کے تحفظات پر حکمران اتحاد نے بلاول ہاؤس کراچی میں سر جوڑ لیے

ایم کیو ایم وفد نے بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا: ذرائع— فوٹو: فائل
ایم کیو ایم وفد نے بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا: ذرائع— فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے تحفظات پر حکمران اتحاد نے بلاول ہاؤس کراچی میں سر جوڑ لیے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ایم کیو ایم سمیت دیگر حکومتی اتحادیوں کی ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ، ملک احمد خان،  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شرجیل میمن شریک ہوئے۔ 

ایم کیوایم کی جانب سے گورنرسندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول،فیصل سبزواری، وسیم اختر  نے شرکت کی۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بلاول ہاؤس میں مہمانوں کی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی، اجلاس سے پہلے مہمان کو کھانا پیش کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفد اور وفاقی وزرا نے پی پی پی رہنماؤں کے ساتھ بلاول ہاؤس میں کھانا کھایا۔

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں پر  تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :