Time 04 جنوری ، 2023
پاکستان

لاہور: گنگا رام اسپتال کے ہاسٹل میں لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کی کوشش

لڑکے کو دھکا دے کر بالکونی کے راستے دوسرے کمرے میں جاکر جان بچائی: ڈاکٹر کا مؤقف/ فائل فوٹو
لڑکے کو دھکا دے کر بالکونی کے راستے دوسرے کمرے میں جاکر جان بچائی: ڈاکٹر کا مؤقف/ فائل فوٹو

لاہور : گنگا رام اسپتال کے ہاسٹل میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون ڈاکٹر نے واقعے کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کرایا ہے جس کے مطابق نامعلوم لڑکے نے دروازے پر دستک دی، دروازہ کھولا تو لڑکا کمرے میں گھس آیا اور زیادتی کی کوشش کی۔

 ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے مؤقف اپنایا ہےکہ لڑکے کو دھکا دے کر بالکونی کے راستے دوسرے کمرے میں جاکر جان بچائی، نامعلوم لڑکے نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

مزید خبریں :