پاکستان
Time 04 جنوری ، 2023

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز جنیوا روانہ ہوگئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کاجنیوامیں ایک ہفتہ قیام متوقع ہے— فوٹو: فائل
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کاجنیوامیں ایک ہفتہ قیام متوقع ہے— فوٹو: فائل

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سینیئر نائب صدر مریم نواز لندن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کاجنیوامیں ایک ہفتہ قیام متوقع  ہے، جنیوا میں مقیم معالج سے نواز شریف کی ملاقات بھی متوقع  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جنیوا میں چند ذاتی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھی اتوارکو جنیوا پہنچ  رہے ہیں، نوازشریف کی وزیر اعظم شہباز شریف سے جنیوا میں ملاقات متوقع ہے۔

شہباز شریف اقوام متحدہ کی پاکستان ڈونرز کانفرنس میں شرکت کیلئے جنیوا کا دورہ کریں گے، اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان ڈونرز کانفرنس 9جنوری کو جنیوا میں ہورہی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز سرجری کے سلسلے میں جنیوا روانہ ہوئیں، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں، مریم نوازجنوری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان واپس آئیں گی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وطن واپسی پر مریم نواز بطور پارٹی چیف آرگنائزر نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کو پاکستان مسلم لیگ کا سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :