پاکستان
21 فروری ، 2012

پی آئی اے پانچ بوئنگ 777 طیارے خریدے گی

پی آئی اے پانچ بوئنگ 777 طیارے خریدے گی

اسلام آباد. . . .. . .. پی آئی اے امریکا کی بوئنگ کمپنی سے پانچ بوئنگ 777 طیارے خریدے گی جن کی مالیت تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔ یہ طیارے 2015 میں پاکستان کو فراہم کئے جائیں گے۔طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر مینجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے ندیم یوسف زئی اور بوئنگ کمپنی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل مارکیٹنگ میگوئل سانٹوس نے اسلام آباد میں دستخط کیے۔ اس موقع پر ایم ڈی پی آئی اے کا کہنا تھاکہ پانچ بوئنگ 777 طیاروں کی شمولیت سے پاکستان میں آئندہ چند سال کے دوران 3 ہزار سے زائد افراد کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ بوئنگ طیارے کے استعمال سے ایندھن کی 15 سے 20 فی صد تک بچت بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بوئنگ کمپنی نے 2008 کی نسبت اس مرتبہ پاکستان کے لیے طیارے کی قیمت میں 13.5 فی صد کمی کی ہے۔ ندیم یوسف زئی کا کہنا تھا کہ وڑن 2020 کے تحت بوئنگ سے مزید 4 طیارے بھی حاصل کئے جائیں گے۔ دوسری جانب بوئنگ کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے خریدے جانے والے پانچ بوئنگ طیاروں کی مالیت تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔

مزید خبریں :