Time 05 جنوری ، 2023
کھیل

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع، قیمت کیا ہے؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 9 جنوری سے شروع ہو گی۔ فوٹو فائل
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 9 جنوری سے شروع ہو گی۔ فوٹو فائل 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 9 جنوری سے شروع ہو گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 11 جنوری اور آخری ایک روزہ میچ 13 جنوی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کر دی گئی ہے، کراچی میں ہونے والے تین ون ڈے میچز کی ٹکٹ آج سے دستیاب ہوں گے۔

قیمت کیا رکھی گئی ہے؟

ون ڈے سیریز کے لیے نیشنل بینک کرکٹ ارینا کے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 250 روپے رکھی گئی ہے جبکہ فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ 500 روپے میں فروخت ہوں گے، پریمیئم ٹکٹس 750اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 1500 میں دستیاب ہوں گے۔

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع، قیمت کیا ہے؟

پی سی بی اعلامیے کے مطابق شائقین آن لائن (pcb.bookme.pk)سے خرید سکتے ہیں، اس کے علاوہ مقررہ مقامات سے بھی ٹکٹس حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ٹکٹس اصغر علی شاہ اسٹیڈیم ناظم آباد، آر جے مال نرد ملینیم شاپنگ مال اور سیکٹر 35 ایف کورنگی چار پر بھی ٹکٹس فروخت کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :