05 جنوری ، 2023
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے ملزم نوید بشیر کا اعترافی ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے والے کردار سامنے آ گئے۔
عمران خان پر حملے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزم نوید بشیر کا ویڈیو بیان آر پی او گجرات کے کمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے ڈی پی او گجرات اپنا موبائل فون ایس ایچ او کے حوالے کرتے ہیں، ایس ایچ او نے اس موبائل فون سے ملزم نوید کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس ایچ او نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد موبائل فون ڈی پی او کو واپس دیا، مبینہ ویڈیو میں بیان رکارڈ کراتے ہوئے ملزم نظر نہیں آرہا۔
فوٹیج پر تاریخ 3 نومبر 2022 اور ریکارڈنگ کا وقت پانچ بج کر 28 منٹ درج ہے، عمران خان پر 3 نومبر کو وزیرآباد میں حملہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ویڈیو بیان لیک ہونے پر ایس ایچ او کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی تھی۔