پاکستان
Time 06 جنوری ، 2023

عمران خان پر حملے کی شفاف تحقیقات ہوئیں تو ایک ہی شخص کا نام آئیگا: بیرسٹر سیف

امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف ہے: معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا۔ فوٹو فائل
امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف ہے: معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا۔ فوٹو فائل 

معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہونے کا الزام عائد کر دیا۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف تحقیقات ہوئیں تو ایک ہی شخص کا نام آئے گا، عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل نے ایفیڈرین عباسی (حنیف عباسی) کو ساتھ بٹھا کر عمران خان پر الزامات لگائے، امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان پر وزیر آباد میں تین اطراف سے حملہ کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے انہیں جھوٹا شخص قرار دیا اور کہا کہ عمران خان کو ایک بھی گولی نہیں لگی۔

مزید خبریں :