Time 07 جنوری ، 2023
پاکستان

پنجاب میں حساس اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد گرفتار

دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا: ترجمان سی ٹی ڈی۔ فوٹو فائل
 دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا: ترجمان سی ٹی ڈی۔ فوٹو فائل 

حساس اداروں نے کارروائی کر کے گوجرانوالہ اور ساہیوال سے کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ساہیوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 5 دہشتگردوں گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :