09 جنوری ، 2023
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں 150 سے کم ارکان نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پارلیمانی اجلاس میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنےمیں ناکام رہیں اور اجلاس میں 150 سے کم ارکان نے شرکت کی۔
اسمبلی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے 145 سے زائد جبکہ پیپلزپارٹی کے صرف 2 ارکان نے شرکت کی، پی پی کے حسن مرتضیٰ اور علی حیدرگیلانی کی اجلاس میں شریک ہوئے اور پیپلز پارٹی کے 5 ارکان اجلاس سے غیر حاضر رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں نے ارکان کوپارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی سخت تاکیدکی تھی۔
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد 167، پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 7 ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد پنجاب میں 4 آزاد ارکان کی حمایت کا دعویدار ہے۔