10 جنوری ، 2023
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی پر جوتا پھینک دیا گیا۔
یہ واقعہ پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد واپس جاتے ہوئے پیش آیا۔ رانا ثنا اللہ کی گاڑی پر نامعلوم شخص کی جانب سے جوتا پھینکا گیا جو گاڑی کی ونڈ اسکرین پر لگا۔
رانا ثنا اللہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے، ڈرائیور نے ایک لمحے کیلئے گاڑی روکی اور پھر آگے بڑھادی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوتا مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راشد حفیظ کے ڈرائیور نے پھینکا۔