Time 12 جنوری ، 2023
پاکستان

جنیوا کانفرنس: پاکستان کو 40 سال کیلئے 1فیصد سود پر قرض ملا: سیکرٹری پلاننگ کمیشن

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: سیکرٹری پلاننگ کمیشن ظفرعلی شاہ کا کہنا ہےکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو 40 سال کے لیے ایک فیصد شرح سود پر قرض ملاہے۔

جنیوا کانفرنس پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پلاننگ کمیشن ظفرعلی شاہ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملیں گے، آئندہ ماہ سے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفرااسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک سے بھی فنڈ آنا شروع ہوجائیں گے۔

ظفرعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ان بینکوں نےقرض 40 سال کے لیے دیا ہے، قرض سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے ہے اور ایک فیصد شرح سودکے حساب سے دیا گیا ہے۔

سیکرٹری پلاننگ کمیشن کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب زدگان پر 3 سال کے دوران  8 ارب ڈالر خرچ کرےگی، سیلاب زدگان کی مددکے لیے حکومت اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر خرچ کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، حکومت رواں مالی سال کے دوران گرتی شرح نموکنٹرول کرنےکی کوشش کرےگی۔

مزید خبریں :