13 جنوری ، 2023
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ایل سیز نہ کھولنے کی صورت میں ٹیکسٹائل صنعت بند ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر خزانہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ کاٹن ختم ہوگئی، درآمد کرنا چاہتے ہیں مگر ایل سیزنہیں کھولنے دی جارہیں، ایل سیزنہ کھولی گئیں تو ٹیکسٹائل صنعت بند ہوجائے گی۔
اپٹما کے پیٹرن انچیف گوہر اعجاز نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں ماہانہ ایک ارب ڈالرکی کمی ہورہی ہے، اگراب بھی فیصلہ نہ کیاگیا تو ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بندش سے بیروزگاری کا طوفان آئے گا۔