13 جنوری ، 2023
دسمبر 2022 کے دوران بیرون ملک سے 2 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر پاکستان آئیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2022 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 3.2 فیصد کمی ہوئی، ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2023 کی پہلی ششماہی میں 14.1 ارب ڈالر ترسیلات زر آئیں، گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت ترسیلات زر 11.1 فیصد کم آئیں۔
دسمبر 2022 کے دوران سعودی عرب سے سب سے زیادہ 516.3 ملین ڈالر کی ترسیلات زر آئیں، یو اے ای سے 328.7 ملین ڈالر، برطانیہ سے 314.2ملین ڈالر ترسیلات زر آئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا سے پاکستانیوں نے 230.5 ملین ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں۔