Time 14 جنوری ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی کارکنوں کا باغی خاتون رکن اسمبلی کے گھر کے باہر احتجاج، تصاویر بھی جلائیں

راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے اپنی پارٹی کی باغی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کے گھر کے باہر شدید احتجاج کیا گیا۔

رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی مومنہ وحید کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن نے مومنہ وحید کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

احتجاجی کارکنان کا کہنا تھا مومنہ وحید نے عوامی مینڈیٹ سے کھلواڑ کیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے مومنہ وحید کی تصاویر اور پوسٹرز جلائے اور لوٹے لوٹے نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مومنہ وحید نے چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے انکار کیا تھا، پارٹی پالیسی سے انحراف اور اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے پر پی ٹی آئی کی جانب سے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔


مزید خبریں :