Time 18 جنوری ، 2023
پاکستان

پشاور: تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنر ہاؤس یتیم اور خصوصی بچوں کیلئے کھول دیا گیا

پشاور:  تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنر ہاؤس یتیم اور خصوصی بچوں کیلئے کھول دیا گیا۔

ضلع پشاور کے تمام تعلیمی اداروں اور سینٹرز سے یتیم اور معذور بچوں نے گورنرہاؤس کا دورہ کیا۔

گورنر ہاؤس میں بچوں کیلئے تفریح کے ساتھ کھیل کود کا بھی بندوبست کیا گیا جبکہ گورنر کے پی حاجی غلام علی کی طرف سے بچوں کے لیے خصوصی ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر حاجی غلام علی، میئر پشاور زبیر علی، سی سی پی او پشاور اور کمشنر بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

مزید خبریں :