18 جنوری ، 2023
اسلام آباد: سابق آرمی چیف کے ٹیکس کا ڈیٹا لیک کے کیس میں صحافی شاہد اسلم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے صحافی شاہد اسلم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں شاہد اسلم کی جانب سے وکلا راجا قدیر اور احمد کھوکھر نے دلائل دیے۔
عدالت نے صحافی شاہد اسلم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی اور انہیں 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔