21 فروری ، 2012
ایتھنز … یورو زون کے وزرائے خزانہ نے یونان کے لیے ایک اور امدای پیکیج کی منظوری دے دی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق برسلز میں ہونے والے اجلاس کے بعد یورو زون کے وزرائے خزانہ130 ارب یورو نئے قرضوں کی مد میں دینے پر متفق ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورو زون کے وزرائے خزانہ نے یونان کے لیے ایک اور امدای پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ یونان کو اگلے ماہ دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے ایک سو تیس ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ادھر یونانی حکومت کے بچتی منصوبے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور ملک بھر میں مظاہرے ہوئے ہیں۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ بچتی منصوبے سے سماجی بہبود کے شعبے متاثر ہوں گے اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔