دنیا
21 فروری ، 2012

ایرانی جوہری پروگرام شفاف بنانا ترجیحات میں شامل ہے، اقوام متحدہ معائنہ کار

تہران… اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی کے اہلکار ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوہری نگرانی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے اپنے پانچ ماہرین کو تہران بھیجا ہے۔ ایجنسی کے مطابق یہ دورہ صرف ملاقات کی غرض سے کیا جا رہا ہے اور اس دورے کا مقصد معائنہ کرنا نہیں ہے۔یہ دورہ ایجنسی کے نائب ڈائریکٹر جنرل ہرمن نیکرٹز کی سربراہی میں کیا جا رہا ہے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہرمن نیکرٹز نے کہا کہ آئی اے ای اے کی ترجیحات میں شامل ہے کہ وہ اس بات کو شفاف بنائیں کے ممکنہ طور پر ایران کا جوہری پروگرام کس حد تک ملٹری مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ دورہ ایک ایسے وقت پر کیا جا رہا ہے جب ایران اور مغرب کے دوران کشیدگی بڑھ رہی ہے۔امریکا کی طرف سے ایران پر پابندیوں کے فیصلے کے بعد یورپی یونین نے بھی پہلی جولائی سے ایران سے تیل کی خریداری روکنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ امریکا اور یورپی ممالک ایران کو جوہری پروگرام ترک کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :