پاکستان
Time 20 جنوری ، 2023

پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ اکثریت حاصل کرے گی: رانا ثنا کا دعویٰ

کسی کی گرفتاری کا فیصلہ حکومت کا نہیں تحقیقاتی اداروں کا ہوگا: وفاقی وزیر داخلہ کی لندن میں میڈیا سے گفتگو/ٖفوٹوفائل
کسی کی گرفتاری کا فیصلہ حکومت کا نہیں تحقیقاتی اداروں کا ہوگا: وفاقی وزیر داخلہ کی لندن میں میڈیا سے گفتگو/ٖفوٹوفائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے کالے کرتوت سب کے سامنے آرہے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کسی کی گرفتاری کا فیصلہ حکومت کا نہیں تحقیقاتی اداروں کا ہوگا۔ 

 دوران گفتگو رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ ناصرف کامیاب ہو گی بلکہ اکثریت حاصل کرے گی۔

ان کا کہنا تھا ابھی پنجاب میں الیکشن کا شیڈول جاری نہیں ہوا، ہو سکتا ہے انتخابات 3 ماہ میں نہ ہوں تاہم یہ واضح ہے کہ ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں انتخابی مہم شروع کرے گی، ووٹ اور سپورٹ نواز شریف کی ہے اس لیے ان کی وطن واپسی ضروری ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ حکومت ملے 7، 8  ماہ نہیں صرف ڈیڑھ ماہ ہوا ہے، اصل آزادانہ حکومت 23 نومبر کے بعد وجود میں آئی ہے۔

مزید خبریں :