12 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کرپشن ہونے کے الزامات سے انکارنہیں کرتا، دنیابھرمیں حکومتوں کے ا داروں میں کرپشن ہوتی ہے،صرف وفاقی حکومت پرہی کیوں کرپشن کے الزامات لگا ئے جارہے ہیں،وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ملک میں وفاقی حکومت کے علاوہ4 مزید حکومتیں بھی کام کررہی ہیں،مگر الزام لگانے والے اس جانب نہیں دیکھتے ،ہم نے ہمیشہ خودکوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی ،عدلیہ اورمیڈیاکیسامنے ا حتساب کیلیے پیش کیا اور انکی ہر تنقید اور الزامات کا جواب دیا،ہمارے وزیراعظم عدالتوں میں پیش ہوئے،وزرانے جیلیں کاٹیں، تاہم کبھی بھی ہم پر الزام ثابت نہیں ہوا۔