دنیا
21 فروری ، 2012

شام تنازع پر روس اور چین اپنی رائے تبدیل کرسکتے ہیں، عرب لیگ

دوحہ…عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل اعرابی نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے تنازع پر روس اور چین اپنی رائے تبدیل کرسکتے ہیں۔ قاہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرب لیگ کے سیکریٹری نبیل اعرابی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ممبر ممالک کی جانب سے شام میں پر تشدد واقعات کی روک تھام کے منصوبے کو ویٹو کردیا تھا۔ جس کے بعد روس اور چین بھی اپنا موقف تبدیل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیونس میں 24فروری کو اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے درمیان کانفرنس بلائی گئی ہے۔ جس میں سیکریٹری جنرل بان کی مون اور اہم ممالک کے رہنماں کو بھی مدعو کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد شام میں شہریوں پرہونے والے پر تشدد واقعات کو روکنے کیلئے دبا ڈالنا ہوگا۔

مزید خبریں :