انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے: نگران وزیراعلیٰ کے پی

صوبے میں امن و امان اور مہنگائی کا مسئلہ ہے، اسےکم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی کوشش کروں گا: اعظم خان کی جیو نیوز سے گفتگو. فوٹو فائل
صوبے میں امن و امان اور مہنگائی کا مسئلہ ہے، اسےکم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی کوشش کروں گا: اعظم خان کی جیو نیوز سے گفتگو. فوٹو فائل

پشاور: نومنتخب نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان کا کہنا تھا پرامن انتخابات اولین ترجیح ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

اعظم خان کا کہنا ہے کہ نگران وزیر داخلہ رہ چکا ہوں، انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مکمل سپورٹ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، مہنگائی کا مسئلہ ہے، اسےکم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی کوشش کروں گا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ کے پی کے لیے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

گورنر کے پی غلام علی نے آج اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلیٰ کے پی تعیناتی کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔

مزید خبریں :